چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو کرغزستان کے صدر سادیر نورگوزوئیچ جپاروف سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کرغزستان ایک دوسرے کی مرکزی دلچسپی کے امور پر ساتھ کھڑے ہیں۔ چین اعلیٰ میعار کے حامل کھلے پن کو وسعت دینے کی کوشش کررہا ہےجس سے کرغزستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو ترقی کے زیادہ مواقع ملیں گے۔چین اور کرغزستان کے ساتھ" دی بیلٹ اینڈ روڈ"، معیشت اور تجارت، باہمی روابط اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ فریقین کو دونوں ممالک اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔چین انسداد وبا میں کرغزستان کی مدد کر ے گا ۔کرغزستان کے صدر سادیر نورگوزوئیچ جپاروف نے کہا کہ کرغزستان ہانگ کانگ ، سنکیانگ اور تائیوان سے متعلق امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور "ایک چین " کے اصول کے ساتھ مثبت طور پر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوس ایجنڈے کے موقع پرصدر شی جن پھنگ کی کثیرالجہت پسندی اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کی اپیل موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کرغزستان چین کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو آگے بڑھائےگا ۔ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چینی عوام نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔