اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عالمی برادری سے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کی اپیل

2021-02-23 12:17:37
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عالمی برادری سے  ویکسین کی منصفانہ تقسیم  کی اپیل_fororder_0223古特雷斯

بائیس تاریخ کو ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 46 واں اجلاس جنیوا میں شروع ہوا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوول کورونا وائرس   ویکسین کی منصفانہ تقسیم کی اپیل کی۔مسٹر گوتریز نے کہا کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ اس وقت  ویکسینیشن  منصفانہ نہیں ہے۔ اب تک ، 10 ممالک میں استعمال کی جانے والی  ویکسینوں کی تعداد پوری دنیا کی کل تعداد کا  75 فیصد  بنتی ہے۔ویکسینیشن میں شفافیت اور مساوات انسانی حقوق کی حفاظت ہے۔ ویکسین نیشنلزم انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ ویکسین کو  لازمی طور پر عالمی سطح پر پبلک پروڈکٹ بناناچاہیے ، تاکہ ہر کسی کو دستیاب ہوسکے ۔انہوں نے مزید  کہا کہ ایسے وقت میں جب کووڈ-۱۹ وبا کی وجہ سے  انسانی حقوق  کے مسائل پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے ،وبا سے بحالی کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں صلاحیت کو فروغ دینا  چاہیے اورانسانی حقوق اور انسانی وقار کے احترام کی بنیاد پر معاشرتی و معاشی بحالی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مل کر کام کرنے سے ہی  اس مقصد کو حاصل کیا جاسکتاہے۔