چین کی سنکیانگ سے متعلق امور میں بیرونی مداخلت کی شدید مخالفت

2021-02-23 18:29:39
شیئر:

چین کی سنکیانگ سے متعلق امور میں بیرونی مداخلت کی شدید مخالفت_fororder_汪文斌

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیئیس تاریخ  کو پریس کانفرنس میں سنکیانگ سے متعلق  کینیڈا کے ایوان نمائندگان میں بحث کو حقائق اور دانشمندی سے عاری قرار دیا۔ انہوں  نے اس اقدام کو  بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سخت خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔ چین اس کی سخت مذ مت  اور مخالفت کرتا ہے ۔ 
وانگ وین بین نے کہا کہ سنکیانگ کے امور انسداد  تشدد اور دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی سے جڑے ہوئے ہیں۔ سنکیانگ اقوام متحدہ کے "پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے ایکشن پلان" کی بھرپور پاسداری کر رہا ہے اور دیگر ممالک کے تجربات سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کے لیے چین کی کوششیں "اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی" کی روح سے مطابقت رکھتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں سنکیانگ میں مسلسل چار سالوں سے کوئی بھی پرتشدد اور دہشت گرد واقعہ  سامنے نہیں آیا  ہے۔ 
وانگ وین بین نے کہا کہ کینیڈا کی متعدد شخصیات کو چین مخالف تعصب ترک کر نا چاہیے اور چین کے ساتھ دانشمندانہ اور منصفانہ رویہ اپنانا چاہیے۔