چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی سلسلہ کے تحت سنکیانگ خصوصی تشہیری کانفرنس کا انعقاد

2021-02-23 14:46:47
شیئر:

چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی سلسلہ کے تحت سنکیانگ  خصوصی تشہیری کانفرنس کا انعقاد_fororder_0223新疆发布后

چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی  سلسلے کے تحت سنکیانگ کی خصوصی تشہیری کانفرنس بائیس تاریخ کو ارمچی میں منعقد ہوئی۔ اسی ممالک کے ایک سو نوے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی  تین سو دس سے زائد  ممتاز شخصیات  نے کانفرنس میں آن لائن شرکت کی۔ شرکاء نے" عوام کی خوشحال زندگی  " کے موضوع پر بھر پور تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے حاصل کئے۔کانفرنس میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی کمیٹی کے سیکرٹری چھن چھوان گوہ نے شرکاء کو  سنکیانگ میں اعلیٰ معیار کی حامل اقتصادی ترقی ، عوام کے معیار زندگی کی بہتری ، مذہبی ہم آہنگی، انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے سمیت سات شعبوں میں کارکردگی سے آگاہ کیا۔شرکاء نے اتفاق کیا کہ اس کانفرنس کے ذریعے سنکیانگ کی حقیقی صورتحال  سے آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے اقلیتی قومیتوں  کے علاقوں میں معاشی و سماجی ترقی کو آگے بڑھانے ، مختلف قومیتوں کی مذہبی آزادی اور اپنی قومی زبان کے استعمال کے حقوق کا احترام کرنے اور تحفظ کرنے کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کو خوب سراہا۔ان کے مطابق عالمی سطح پر بعض افراد مسلسل  جھوٹ بول رہے ہیں کہ چین نے سنکیانگ میں نسل کشی کی پالیسی اپنائی ہے۔  جو سراسر بے بنیاد اور اپنے مقصد کے لیے عالمی برادی کو گمراہ کن کرنے اور دوسرے ملک کو بد نام کرنے کا اقدام ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی سلسلہ کے تحت سنکیانگ  خصوصی تشہیری کانفرنس کا انعقاد_fororder_0223新疆发布后1