چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی مصری ہم منصب عبد الفتاح السیسی سے ٹیلی فونک بات چیت

2021-02-23 12:10:01
شیئر:

 چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس فروری کی شام مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چین مصر کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔چین ملک کے اقتداراعلیٰ، آزادی اور علاقائی سالمیت اور ترقی کے حقوق کی حفاظت کیلئے مصر کی حمایت کرتا ہے اور مصر کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔چین انسداد کووڈ-۱۹ کی ویکسین کی تیاری میں مصر کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وبا کے منفی اثرات کو دور کر کے چین اور مصر کے مابین اہم منصوبے ہموار انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔چین مصر میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔مصر کے صدر مملکت عبد الفتاح السیسی  نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی  سویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ مصر ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تائیوان سے متعلق  چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور انسانی حقوق کے بہانے  چین کے داخلی امور میں مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔مصر چین کے ساتھ جامع حکمت عملی کے شراکت دارانہ  تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔