چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو بیجنگ میں قمری ریسرچ پروجیکٹ چھانگ عہ فائیو مشن میں شریک سائنسدانوں سے ملاقات کی اور مشن میں حاصل کردہ چاند کے نمونوں اور دیگر نتائج کی نمائش دیکھی۔شی جن پھنگ نے مزکورہ مشن کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری کو مسلسل فروغ دیا جائے اور بنی نوع انسان کے لئے خلا کے پرامن استعمال کی بھر پور کوشش کی جائے۔