زمبابوے کے صدر کا چین کی جانب سے ویکسین کی فراہمی پر اظہار تشکر

2021-03-02 14:45:43
شیئر:

زمبابوے  کے صدر کا  چین کی جانب سے ویکسین کی فراہمی پر اظہار تشکر_fororder_1

زمبابوے کے صدر ایمرسن مننگاگوا نے یکم مارچ کو ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے ملک میں انسداد وبا کے لیے چین کی جانب سے کووڈ-۱۹  ویکسین کی فراہمی کو  نہایت اہم قرار دیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے ویکسین کی فراہمی پر  چین کا شکریہ ادا کیا۔  چین کی مدد سے کووڈ-۱۹ ویکسین کی پہلی کھیپ 15 فروری کو زمبابوے پہنچی تھی جو  زمبابوے کو اب تک حاصل شدہ کووڈ-۱۹ ویکسین کی پہلی کھیپ بھی ہے۔ زمبابوے کی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق یکم مارچ تک زمبابوے میں21456 افراد کو چین کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی ہے۔
زمبابوے میں چینی سفیر گوؤ  شاؤ چون کے مطابق چین زمبابوے کو ویکسین کی دوسری امدادی کھیپ بھی فراہم کرے گا جبکہ  زمبابوے کی حکومت نے چین سے  ویکسین کی ایک کھیپ بھی  خریدی ہے ، جو بہت جلد زمبابوے پہنچ جائے گی۔