اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کا چین کے مطلق غربت کے خاتمے سے متعلق ویڈیو کانفرنس کا انعقاد

2021-03-03 16:11:53
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق دو مارچ کو  ، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے اقوام متحدہ کی کچھ ایجنسیوں اور ممبر ممالک کے ساتھ مطلق غربت کے خاتمے  سے متعلق  چین کے تجربات کو متعارف کرانے کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان اور الجیریا سمیت تقریباً ساٹھ  ممالک کے مستقل نمائندوں اور میڈیا کے صحافیوں سمیت 200 کے قریب افراد نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔
 
پاکستان ، سنگاپور اور دیگر ممالک کے سفیروں نے نشاندہی کی کہ چین نے تخفیف غربت کے پائیدار اہداف کے حصول کے  لیے ایک اہم مثال فراہم کی ہے۔  تخفیف غربت میں چین کی کامیابیوں کے اسباب میں چینی حکومت کی مضبوط قیادت ، معاشرے کے تمام شعبوں کی  بڑے پیمانے پر شرکت ، اور لوگوں کی جدت کاری شامل ہیں۔ یہ تجربات عالمی برادری خصوصا ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل تقلید ہیں۔
اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں کے انچارج  نے کہا کہ چین نے مشترکہ عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور ترقی پذیر ممالک کو جنوب جنوب تعاون کے فریم ورک کے تحت بڑی  مدد فراہم کی ہے ، جو پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کے لئے اہم ہے۔