چین کی انسانی حقوق سے متعلق مغربی ممالک کے بے بنیاد پرپیگنڈے کی تردید

2021-03-03 17:31:09
شیئر:
چین کی ہیومن رائٹس سوسائٹی نے یو این انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسویں اجلاس  میں پانچ تحریری تقریریں پیش کیں جن میں انسداد وبا میں انسانی حقوق کے تحفظ،سنکیانگ میں نام نہاد "جبری ملازمت "،تبت میں انسداد غربت،تبت میں بد ھ مت سے متعلق تاریخ اور حقائق سمیت  صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔
سنکیانگ سے متعلق تقریر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ چین کے متعلقہ صنعتی و کاروباری اداروں میں نام نہاد  "جبری ملازمت " کا کوئی وجود نہیں ہے ۔کچھ مغربی ممالک نے جھوٹ کی بنیاد پر متعلقہ چینی اداروں پر پابندی عائد کی جس سے  نہ صرف ان اداروں کی ساکھ اور ترقی کو نقصان پہنچا ہے بلکہ سنکیانگ کے بیشتر  محنت کشوں کے بنیادی حق کو بھی خطرہ لاحق ہے۔