روس نے امریکہ اور یورپی یونین کی نئی پابندیوں کو روس کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے

2021-03-04 10:34:44
شیئر:

روس نے امریکہ اور یورپی یونین کی نئی پابندیوں کو روس کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے_fororder_2

روسی صدر  کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے تین تاریخ کو میڈیا کو بتایا کہ امریکہ اور یورپی یونین کی روس پر عائد  نئی پابندیوں سے مغرب اور روس کے تعلقات مزید مجروح ہوئے ہیں ،  یہ روس کے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے۔ روس اس کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے لیے ایسی پابندیاں نا قابل قبول ہیں، اس سے  مغرب اورروس کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا ۔ 
پیسکوف نے کہا کہ  روس  کے متعلقہ  محکمے مذکورہ  پابندیوں کے رد عمل میں اعلیٰ قیادت کو تجاویز  پیش کریں گے ، بین الاقوامی تعلقات کی روشنی میں جوابی ردعمل کے اصول پر عمل کیا جائے تاکہ روس کے مفادات کی تکمیل کی جا سکے۔ 
یاد رہے کہ دو مارچ کو امریکہ نے روس کے سات اعلیٰ عہدے داروں اور چودہ  اداروں  پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان  کیا تھا  جبکہ اسی روز  یورپی یونین کی جانب سے بھی چار روسی شہریوں پر  پابندیاں عائد  کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا 
۔