چین کی قومی عوامی کانگریس اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاسوں کی اہمیت سے متعلق برطانیہ کے کنگز کالج لندن میں چائنا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈین کیری براؤن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کو سمجھنے کے لئے "دو اجلاس" دنیا کے لئے اہم دریچہ ہیں.کیری براؤن نے کہا کہ بیرونی دنیا دونوں اجلاسوں کے ذریعے چین کے بارے میں بہت کچھ جان سکتی ہے اور چین کے تجربے سے سبق حاصل کر سکتی ہے ،بالخصوص دنیا سیکھ سکتی ہے کہ چین نے کیسے انسداد وبا سے موئثر طور پر نمٹتے ہوئے اقتصادی بحالی کے اقدامات اٹھائے ہیں۔
براؤن نے کہا کہ معاشی امور کے علاوہ ، عالمی برادری ماحولیاتی تحفظ اور روزگار سے متعلق چین کی نئی پالیسیوں پر بھرپور توجہ دے گی۔