افغان سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 23 طالبان عسکریت پسند ہلاک

2021-03-05 09:33:50
شیئر:

افغان سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 23 طالبان عسکریت پسند ہلاک_fororder_2

چار تاریخ کو افغان عسکری حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ایک فضائی حملے میں 23 طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق 3 تاریخ کو سرکاری فوج نے صوبہ فاریاب کے کیسر اور الما علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ، جس میں 23 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور کم از کم 7 زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ فاریاب کے کچھ علاقوں میں طالبان زیادہ سرگرم ہیں جہاں اُن کی حکومتی دستوں کے ساتھ اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 12 ستمبر 2020 کو قطر میں امن مذاکرات کا آغاز کیا گیا تھا مگر اختلافات کے باعث مذاکرات سست روی کا شکار رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے مابین ابھی تک محاز آرائی کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے۔ طالبان عسکریت پسند فوج ، پولیس ،سرکاری عہدیداروں اور سرکاری اداروں پر اکثر حملے کرتے ہیں اور حکومت نے بھی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں نرمی نہیں برتی ہے۔