چین کا ترقیاتی ہدف ،عالمی برادری کو تیقن فراہم کرتا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-03-05 19:10:02
شیئر:

چین کا ترقیاتی ہدف ،عالمی برادری کو تیقن فراہم کرتا ہے،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_4

پانچ تاریخ کو  پیش کی جانے والی چین کی حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق ، چین نے 2021 کے لئے متوقع جی ڈی پی کی شرح نمو کو 6 فیصد سے زیادہ مقرر کیا ہے۔ یہ متوقع ہدف چین کی  اندرونی اور بیرونی معاشی صورتحال کو پوری طرح  مدنظررکھ کر رکھا ہے  اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے موزوں ہے۔

     حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق ، چین اہم شعبوں میں اصلاحات کو گہرا کرے گا ، حقیقی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گا ، گھریلو طلب کو بڑھانے پر زور دے گا ، اعلی معیار کے کھلے پن، غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا ، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی تحفظ کو مستحکم کرے گا۔ ان انتظامات سے  ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت مستحکم بنیادوں پر فعال طور پر ترقی کر رہی ہے ۔اور اعلی معیار کی ترقی  لوگوں کی بہتر زندگی کے لیے خدمات فراہم کررہی ہے۔  یہ اقدامات نئے پانچ سالہ منصوبے کے لئے بھی ایک اچھی شروعات  ثابت ہوں گے  اور چین کی صحت مند ، زیادہ موثر اور زیادہ پائیدار معاشی نظام کی تعمیر کے لئے بھی  ایک ٹھوس بنیاد فراہم کریں گے۔
    چین  نے بڑے پیمانے پر کھلے پن اور بین الاقوامی معاشی تعاون میں بہتر طور پر حصہ لینے کا وعدہ کیا ہے ، جو بلاشبہ چینی مارکیٹ کو  مزید بہتر انداز میں عالمی منڈی بنا دے گا اور دنیا  چین کے ساتھ مزید منافع کا اشتراک کر پائے گی۔