چین کی جانب سے عرب لیگ سیکرٹریٹ کو امدادی ویکسین کی فراہمی

2021-03-05 10:05:40
شیئر:

چین کی جانب سے عرب لیگ  سیکرٹریٹ کو امدادی ویکسین کی فراہمی_fororder_4

چار تاریخ کو مصر میں چینی سفیر اور عرب لیگ میں چینی نمائندے لیاو لی چھیانگ نے عرب لیگ کے نائب سیکرٹری جنرل حسام ذکی کے ساتھ  قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں چین کی امدادی ویکسین وصول کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ 
ذکی نے اپنے خطاب میں عرب لیگ سیکرٹریٹ کو ویکسین فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اورعرب لیگ کے مابین ویکسین  تعاون سے ایک مرتبہ پھر  عکاسی ہوئی ہے کہ چین، چین۔ عرب لیگ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین عرب ممالک کی انسداد وبا کوششوں کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔ جس سے عرب ممالک کی انسداد وبا کی صلاحیتوں کو موثر طریقے سے مضبوط بنایا جاسکے گا اور عرب لیگ اور چین کے درمیان موجودہ روایتی دوستانہ تعاون کو مزید فروع دیا جا سکے گا۔