چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین کی شی جن پھنگ سے ملاقات

2021-03-06 17:12:52
شیئر:

چھ تاریخ کی سہ پہر  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ ، جو کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چئیرمین بھی ہیں،  نے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شریک صحت و طب اور تعلیم کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین سے ملاقات کی اور مشترکہ اجلاس میں ان کی تجاویز سنیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی صحت کا تحفظ ترقی کے لئے ایک اسٹریٹجک ترجیح ہے ، بنیادی طب اور صحت کے نظام کو عوامی فلاحی نظام کے طور پر  برقرار رکھا جانا چاہیے، لوگوں کی صحت کو متاثر کرنے والی بڑی بیماریوں اور بڑے مسائل پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے ، اور قومی صحت عامہ کے تحفظ کا مضبوط نیٹ ورک قائم کیا جانا چاہیے۔ سرکاری اسپتالوں کی اعلیٰ معیار ی ترقی کو فروغ دیا جانا چاہیے ۔تعلیمی امور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پارٹی کی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے ،عوامی تعلیمی نظام کو برقرار رکھا جائے، ایک اعلیٰ معیاری اور متوازن بنیادی عوامی تعلیمی  نظام کی تعمیر پر توجہ دی جائے  تاکہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے اعلیٰ اخلاقیات، اقدار اور صلاحیت رکھنے والی آئندہ نسل کی پرورش کی جا سکے۔

چونکہ "آٹھ مارچ" کو عالمی یوم خواتین قریب آرہا ہے ، لہذا اس موقع پر  جناب شی جن پھنگ نے  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ، دو سیشنز میں شریک خواتین نمائندوں ، مندوبین، کارکنوں  اورملک بھر کی ہم وطن خواتین کو ان کےعالمی تہوار کی مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔