اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسویں اجلا س کے موقع پر منعقدہ غیررسمی میٹنگ میں چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے درمیان انسانی حقوق کے میدان میں تعاون پر روشنی ڈالی گئی

2021-03-06 17:07:41
شیئر:

کثیرالجہتی اور انسانی حقوق کی ترقی: چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک کے درمیان انسانی حقوق کے میدان میں تعاون اور ثمرات  کے  عنوان پر  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسواں اجلا س کی سائیڈ میٹنگ پانچ تاریخ کو آن لائن منعقد ہوئی۔بیس سے زیادہ  چینی اور غیر ملکی  اسکالرز نے   اجلاس میں  دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو  کے فروغ ، انسداد وبا  کے  تعاون  اور انسانی حقوق کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا۔ہانگ کانگ کی سٹی یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر فوزیہ ناذیہ لون نے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  غربت کے خاتمے میں چین کی کوششیں اور حاصل کردہ ثمرات،  چین میں انسانی حقوق کی حفاظت کرنے کی بہترین مثال ہیں۔ چین نے کثیرالجہتی کے اصول پر قائم رہتے ہوئے  عالمی عوامی صحت اور کووڈ-۱۹ کی ویکسین کے عالمی تعاون کو آگے بڑھایا ہے، چین انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے  لئے ترقی پزیر ممالک کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔