محمد عمران نوجوان صحافی، وی لاگر اور ماہر امور چین

2021-03-07 14:23:06
شیئر:

پانچ مارچ کو چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس میں وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے امور حکومت  سے متعلق جو رپورٹ پیش کی وہ نہایت جامع اور مفصل تھی۔ یہ رپورٹ چین کے ماحول دوست ترقیاتی راستے کی عکاسی کرتی ہے۔ سال گزشتہ کے دوران ، چین دنیا میں  مثبت معاشی نمو حاصل کرنے والی  واحد بڑی معیشت تھا  اور چین نے  غربت کے خلاف جنگ میں بھی شاندار فتح حاصل کی۔ یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ  چین نے مشکل وقت میں نہ صرف خود ترقی حاصل کی بلکہ عالمی ترقی میں بھی مثبت حصہ ڈالا۔ چین عالمگیریت کا علمبردار اور تمام انسانیت کی مشترکہ ترقی کے لئے کوشاں ہے۔