زلزلہ زدہ علاقے سے آنے والے این پی سی کے نمائندے کے ساتھ صدر شی جن پھنگ کی ملاقات

2021-03-07 19:43:33
شیئر:

سات تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے  قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شریک  چھن ہائی صوبے کے  وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یوشو  دیہی علاقہ، جو دس سال پہلے شدید زلزلے کی زد میں آیا تھا، سے آنے والے این پی سی کے نمائندے  کے ساتھ تبادلہ کرتے ہوئے جناب شی جن نے کہا  کہ میں یوشو کی تعمیر و ترقی کے بارے میں بہت فکرمند ہوں ، اور یہ سن کر  میں بہت خوش ہوں کہ یوشو  کے عوام  نے زلزلے سے  ہونے والی تباہی سےنجات حاصل کر لی ہے اور غربت کے خاتمے کے سلسلے میں پارٹی کی دیکھ بھال اورکا وشوں کو محسوس کیا  ہے۔ ہماری یہی کوشش ہے کہ  ہمارے بچے  صحت مند اور خوشحال زندگی گزار سکیں گے۔ یوشو کا مستقبل بہتر  ہوگا۔ میں یوشو کی ترقی پر توجہ دیتا رہوں گا۔