صحت اور تعلیم کو فلاحی شعبے بنانے کی راہ پر آگے بڑھتے رہیں، صدر شی جن پھنگ

2021-03-07 16:03:36
شیئر:

چھ مارچ کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے  چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں  طب، صحت  اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ چین صحت اور تعلیم کو فلاحی شعبوں کے طور پر ترقی دینے کی راہ پر قائم رہے گا۔ ہمیشہ عوام کی صحت کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے گا ۔ عوامی تعلیم کے شعبے کی اعلیٰ میعاری اور متوازن ترقی کو یقنی بنایا جائے گا۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین میں علاج معالجے کے شعبے کو حقیقی معنوں میں فلاحی شعبہ بنانے کی راہ پر گامزن رہا جائے گا۔ انہوں نے سرکاری ہسپتالوں کی اعلیٰ معیاری ترقی کے فروغ کے لئے ضروری امور انجام دینے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے میں کام کرنے والے صحت کے اداروں کی تعمیر وترقی کو مضبوط بنایا جائے۔ طبی نظام کی اصلاحات کو وسعت د ی جائے، روایتی چینی طب کو ترقی دی جائے، ویکسین و دوا سازی اور طبی سازو سامان کی تیاری  سمیت دیگر بنیادی شعبوں کے کلیدی مسائل کو حل کیا جائے۔ بڑی بیماریوں کے لئے میڈیکل انشورنس اور امدادی نظام کو بہتر بنایا جائے اور میڈیکل انشورنس فنڈ کی نگرانی کے نظام میں اصلاحات کو وسعت دی جائے۔شعبہ تعلیم کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ  چینی خصوصیات کے حامل تعلیمی نظام کی تعمیر کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔ چین کے  وسطی اور مغربی حصوں میں واقع ترقی پذیر علاقوں میں تربیت اساتذہ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے اور دیہی اساتذہ کو بھر پور معاونت و مدد فراہم کی جائے۔