ہم چین-روس تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہیں ، چینی وزیرخارجہ

2021-03-07 16:26:53
شیئر:

تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے سالانہ اجلاس کے دوران سات تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے چین- روس تعلقات کے حوالےسے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ خیز دنیا کے تناظر میں چین اور روس کا تعاون مضبوط سے مضبوط تر ہونا چاہیے۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس حکمت عملی کے باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات ، عوامی روابط اور برابری کی مثال قائم کریں گے، اپنی  مرکزی دلچسپی کے امور کی حفاظت کرنے میں ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، رنگین انقلاب کی مشترکہ مخالفت کریں گے ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کو یوریشین اکنامک یونین سے ملانے کی کوشش کریں گے ، معاشی و تجارتی تعاون ، انسانی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دیں گے ، کثیرالجہت پسندی، اقوام متحدہ کے اختیارات ،عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں ، اور عالمی حکمت عملی کے استحکام کا تحفظ کریں گے۔