جنوبی بحرہ چین کے مسئلے پر چین اور آسیان ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

2021-03-07 18:31:42
شیئر:

چین ہمیشہ کثیرالجہتی پسندی کے اصول پر قائم رہے گا، چینی وزیرخارجہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور آسیان ممالک کو جنوبی بحرہ چین کے مسئلے پر اختلافات پر قابو پانا چاہیے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے، جنوبی بحیرہ چین میں تمام فریقین کے درمیان طے پانے والے اعلامیے پر عمل کرنا چاہیے، باہمی اعتماد وتعاون کومضبوط بنانا چاہیے، اور جنوبی بحیرہ چین کے استحکام کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا چاہیے۔