سنکیانگ کا دورہ کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

2021-03-07 18:40:12
شیئر:

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ سنکیانگ میں نام نہاد اصطلاح "نسل کشی" بالکل بے بنیاد ہے، یہ محض جھوٹ اور افواہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ہم تمام ممالک کی شخصیات کے دورہ سنکیانگ کا خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے سچ دیکھ سکیں اور خود افواہ سازوں کو شکست دے سکیں۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں سنکیانگ میں ویغور قومیت کی آبادی میں  پچپن لاکھ پچاس  ہزار سے بڑھ  کر ایک کروڑ بیس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ اور گزشتہ ساٹھ سالوں میں سنکیانگ  کے  مجموعی معاشی حجم میں 200 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ متوقع عمر تیس سال سے بہتر سال تک  جا پہنچی ہے۔ ان لوگوں نے ، جو  سنکیانگ گئے تھے ،  مغربی میڈیا میں پیش کردہ سنکیانگ  سے مختلف، ایک خوش حال سنکیانگ دیکھا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ کچھ مغربی سیاستدانوں نے سنکیانگ کی ترقی کی حقیقت کو نظر انداز کرکے محض جھوٹ  پھیلایا ہے جس کا مقصد سنکیانگ کی ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانا اور چین کی ترقی کو روکنا ہے۔