ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی بہتری اشد ضروری ہے،مکاؤ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات

2021-03-08 12:07:51
شیئر:

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتخابی نظام کی بہتری اشد ضروری  ہے۔محب الوطنوں کی  ہانگ کانگ پرحکمرانی ،ہانگ کانگ اور مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی و استحکام  سے متعلق اہم اقدام ہے۔ہانگ کانگ مکاؤ تحقیقی سوسائٹی کے نائب سربراہ لو وی جیئن نے کہا کہ ہانگ کانگ مخالف قوتوں نے  خصوصی انتظامی علاقے کی گورننس میں بڑی رکاوٹیں پیدا کی ہیں جس سے شدید سماجی نقصان پہنچا ہے۔اس خطرے کا تدارک ہونا  چاہیئے۔مکاؤ ایڈمینیسٹریشن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ تھانگ جی زونگ نے کہا کہ ہانگ کانگ میں رونما ہونے والے  واقعات  کو مد نظر رکھتے ہوئے محب الوطنوں کی  ہانگ کانگ پر حکمرانی کے ایک مستحکم نظام کے بغیر معیشت کی ترقی اور عوامی زندگی کی بہتری ناممکن  ہے۔اس لیے میں قومی سطح پر اس نظام کی بہتری کی حمایت کرتا ہوں۔