امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک روزانہ 40 سے زیادہ بم اور میزائل گراتےرہے ہیں ،جنگ مخالف امریکی تنظیم

2021-03-08 12:04:53
شیئر:

امریکی جنگ مخالف تنظیم "پنک کوڈ" نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 20 سالوں میں ، امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے دوسرے ممالک پر مسلسل بمباری کی ہے ، جس میں روزانہ اوسطا 40 سے زیادہ بم اور میزائل گرائے جاتے ہیں۔اس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2001 کے بعد سے ،امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے مشرق وسطی اور دیگر خطوں کے ممالک میں 326،000 بم اور میزائل گرائے ہیں۔ عراق ، شام ، افغانستان اور یمن سب سے شدید نشانہ بننے  والے ممالک ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ کی آزادی کے بعد سے ، 240 سالہ تاریخ میں 227 سال  جنگ ہوئی ہے۔