سال دو ہزار اکیس کے لیے چین کے دفاعی بجٹ میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ

2021-03-08 16:24:55
شیئر:
 

سال دو ہزار اکیس کے لیے چین کے دفاعی  بجٹ میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ_fororder_0308吴谦

 

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے لیے پیپلز لبریشن آرمی اور عسکری پولیس کے وفد کے ترجمان وو چھیان نے رواں سال چین کے دفاعی  بجٹ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت دفاعی ترقی اور اقتصادی ترقی کو ایک ساتھ  آگے بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور دفاعی امور کے لیے بجٹ کا مناسب حجم برقرار رکھتی ہے۔ سال دو ہزاراکیس میں قومی مالی منصوبہ بندی کے مطابق دفاعی امور کا بجٹ تیرہ کھرب اناسی ارب چون کروڑ چالیس لاکھ یوان ہے ، جس میں پچھلے سال کے بجٹ کے مقابلے میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
وو چھیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ صرف چین کی اپنی سکیورٹی کی حفاظت بلکہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے بھی لازمی ہے۔دفاعی بجٹ میں مناسب اضافے میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔