اعلی معیار کی ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئےعوامی فلاح بہبودکو مضبوط بنایا جائے،شی جن پھنگ

2021-03-08 10:54:40
شیئر:

اعلی معیار کی ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئےعوامی فلاح بہبودکو مضبوط بنایا جائے،شی جن پھنگ_fororder_捕获.JPG

سات تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شریک چھنگ ہائی وفد کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ اعلی معیار کی ترقی چودہویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد اور طویل مدتی تناظر میں چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کا اہم موضوع رہے گا۔یہ نہ صرف اقتصادی طور پر خوشحال علاقوں بلکہ تمام علاقوں کی ترقی کے لیے اہم ہوگا اور اس پر ثابت قدم رہنا ہوگا۔شی جن پھنگ نے عوامی فلاح بہبود کو مضبوط اور حیاتیاتی تحفظ کو ترجیج دیتے ہوئے  اعلی معیار کی ترقی اور اعلی معیار کی زندگی کو مربوط بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ چھنگ ہائی کی ترقی میں عوام کی مرکزی حیثیت برقرار رہے گی ،اصلاحات و کھلے پن کا تسلسل جاری رہےگا اور چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع کے حیاتیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کوآگے بڑھایا جائے گا۔شی جن پھنگ نے چھنگ ہائی میں حیاتیاتی تحفظ،عوامی زندگی کی بہتری ،غربت کے خاتمے کے ثمرات کی مضبوطی اور قومی اتحاد کی تاکید کی ۔