افغانستان میں تعینات امریکی فوج کا انخلا یکم مئی کے بعد شروع ہوگا، میڈیا رپورٹس

2021-03-08 16:11:49
شیئر:

افغانستان میں تعینات امریکی فوج کا انخلا یکم مئی کے بعد شروع ہوگا، میڈیا رپورٹس_fororder_0308阿富汗撤军

سات مارچ کو روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو ایک پیغام بھیجا  ہے، جس میں اگلے 90 دنوں میں افغانستان میں ہونے والے پر تشدد واقعات میں کمی  کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ  افغانستان میں تعینات امریکی فوج یکم مئی کے بعد وطن  واپس بلالی جائے گی .امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس خط  کی تصدیق سے انکار کیا ہے اور  کہا کہ امریکہ نے یکم مئی کے بعد افغانستان سے امریکی افوج کے انخلا کا   کوئی منصوبہ مرتب نہیں کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔