امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی وضاحت

2021-03-09 11:32:03
شیئر:

امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی وضاحت_fororder_cf576706189546a1a9221696e891784c

آٹھ تاریخ کو چین کے دو اجلاسوں کی  وزیر خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ، چینی اور غیر ملکی میڈیا کی توجہ کل چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ائی  کے بیان پر مرکوز رہی۔  بلومبرگ نیوز کے ایک رپورٹر نے چین اور امریکہ تعلقات سے متعلق وانگ ای کے بیان پر ایک بار پھر سوال کیا کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای  نے کل کی پریس کانفرنس میں کہا  تھا کہ چین امریکہ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے اور امید کا اظہار کیاتھا کہ امریکہ  چین کے ساتھ  صحیح سمت کا انتخاب  کرے گا  اور اس سمت میں چین اور امریکہ  تعاون کی بدولت  ہرقسم کی غیر معقول پابندیوں کا  خاتمہ کیا  جائے گا اور  نئی رکاوٹیں پیدا نہیں ہوں گی۔اس حوالے سے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے چین کیا مخصوص اقدامات اٹھاسکتا ہے؟اس سوال پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چأو لی جیان نے چین امریکہ تعلقات سے متعلق ایک بار پھر چین کے اصولی  موقف کی وضاحت کی ، جس کا بنیادی حصہ "عدم تنازعہ، عدم محاذ آرائی،  باہمی احترام اور مشترکہ مفادات  پر مبنی تعاون " ہے تاہم چین کے بنیادی مفادات سے  متعلق امور پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ  چین  اس سے دستبردار ہوگا ۔ چاولی جیان نے کہا کہ "تعاون کی فہرست" بیان کرتے ہوئے وانگ ائی نے گذشتہ  روز وضاحت کردی تھی کہ وبا کے خلاف جنگ ، معاشی بحالی ،  ماحولیاتی تبدیلی   جیسے  میدانوں  میں ، چین اور امریکہ دونوں کے درمیان تعاون کی بہت بڑی گنجائش ہے ، اس حوالے سے چین  کھلے رویے کا مظاہرہ کرتاہے۔