ایشیا و بحرالکاہل علاقے میں صنفی مساوات میں پیش رفت کے ساتھ چیلنجز بھی موجود ہیں،یو این رپورٹ

2021-03-09 11:22:10
شیئر:

اقوام متحدہ میں ایشیا و بحرالکاہل کے اقتصادی و سماجی کمیشن اور محکمہ امور خواتین نے آٹھ تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ایشیا و بحرالکاہل میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے کلیدی شعبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،تاہم سماجی رسم ورواج کی وجہ سے خواتین کے حقوق و مفادات کو محدود کرنے کا چیلنج بدستور موجود ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل میں خواتین کے بعض سماجی وسائل کے سنبھالنے  کو یقینی بنانے،تعلیم اور عوامی زندگی میں شمولیت کو بہتر بنانے،صحت کی صورتحال ،زچگی کے دوران شرح اموات کو بڑی حد تک کم کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تاہم فیصلہ سازی میں صنفی مساوات بدستور ایک مسئلہ ہے۔اسی دن اقوام متحدہ میں ایشیا و بحرالکاہل کے اقتصادی و سماجی کمیشن اور محکمہ امور خواتین کی ایشیاوبحرالکاہل ایجنسی نے بینکاک میں ایک ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا جس میں  کووڈ-۱۹ وبا کے بعد سماجی و اقتصادی بحالی ،پائیدار مستقبل کی تکمیل میں خواتین او رلڑکیوں کے کردار کوسراہا گیا۔