تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے دوسرے کل رکنی اجلاس کا انعقاد شی جن پھنگ سمیت چینی رہنمأوں کی شرکت

2021-03-09 11:24:25
شیئر:

تیرہویں قومی  عوامی  کانگریس کے چوتھے اجلاس کے دوسرے کل رکنی اجلاس کا انعقاد شی جن پھنگ سمیت  چینی  رہنمأوں کی شرکت_fororder_W020210309399539956275

تیرہویں قومی  عوامی  کانگریس کے چوتھے اجلاس میں دوسرا کل رکنی اجلاس آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔شی جن پھنگ اور لی کھہ چھیانگ سمیت چینی رہنمأوں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس نے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ  کی ورک رپورٹ،  عوامی سپریم  عدالت   کی ورک رپورٹ اور  سپریم پیپلز پروکوریٹریٹ کی ورک رپورٹ سنیں اور ان کا جائزہ لیا۔قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی جان شو  نے کانفرنس کو قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ  کی ورک رپورٹ پڑھ کر سنائی اور  اگلے سال میں  مجلس قائمہ کے اہم امور کے بارے میں بتایا۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایاکہ  آئین کے نفاذ اور نگرانی کو مؤثر طریقے سے مستحکم کیا جائے گا  ، کلیدی شعبوں  ،ابھرتے ہوئے شعبوں اور بیرون ممالک سے متعلق شعبوں میں قانون سازی کو مضبوط بنایا جائے گا اور قانون سازی کے معیار اور استعداد کو مستقل طور پر بہتر بنایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ  نگرانی کے کام کو موثر طریقے سے مضبوط بنایا جائے گا تاکہ قومی اداروں کی  قانون کے مطابق  فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے اور  قومی عوامی کانگریس  کے نمائندے اپنے کردار کو بہتر انداز میں نبھائیں اور قومی عوامی کانگریس کے امور خارجہ کے کام کو مؤثر طریقے سے مستحکم کریں ۔