چینی حکومت نے باضابطہ طور پر آر سی ای پی کی منظوری دے دی ہے ،چینی وزیر تجارت

2021-03-09 11:13:49
شیئر:

چینی حکومت نے باضابطہ طور پر آر سی ای پی کی منظوری دے دی ہے ،چینی وزیر تجارت_fororder_0df3d7ca7bcb0a4601096616242adf2c6b60af4c

تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس میں چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے آٹھ تاریخ کو  سوالات کے جوابات دیتے وقت کہا کہ  چینی حکومت نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (آر سی ای پی) کی باضابطہ منظوری دے دی ہے اور امید ظاہر کی  کہ متعلقہ ممالک اس پیش رفت  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آرسی ای پی پر عمل درآمد کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کھلے پن کے تحت اپنے دروازے مزید کھولےگا ۔انہوں نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (آر سی ای پی) پر دستخط کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک خطہ جو دنیا کی کل معاشی پیداوار کا ایک تہائی  بناتا ہے مل کر صلاحیت اور طاقت سے بھر پورایک متحدہ بڑی مارکیٹ تشکیل دے گا ۔ اس مقصد کے لئے ، چین نے آر سی ای پی کے موثر نفاذ کے لئے ایک ورکنگ میکانزم تشکیل دیا ہے اور تکنیکی تیاریوں پر عمل درآمد میں تیزی لا رہا ہے۔