ہانگ کانگ خوشحالی و استحکام برقرار رکھے گا ، چیف ایگزیکٹیو کیری لام

2021-03-09 11:12:13
شیئر:

ہانگ کانگ خوشحالی و استحکام برقرار رکھے گا ، چیف ایگزیکٹیو کیری لام_fororder_d000baa1cd11728ba90d42117c75eac6c3fd2c77

آٹھ مارچ کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹیو  کیری لام نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے وقت کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ میں انتخابی نظام کی بہتری بہت کامیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہانگ کانگ سے متعلق قومی سیکورٹی قانون کے اجرا نے ہانگ کانگ کو انتشار سے اچھی گورننسس میں منتقل کر دیا ہے۔ہانگ کانگ  میں سماجی سیکورٹی کے علاوہ سیاسی سیکورٹی بھی لازم ہے۔کیری لام نے کہا کہ ہانگ کانگ سماجی سیکورٹی اور سیاسی نظام کی ضمانت کی بنیاد پر مرکزی حکومت کی حمایت کے تحت خوشحالی و استحکام کو  برقرار رکھے گا۔مستقبل کے بارے میں کیری لام کا کہنا ہے کہ چودہواں پانچ سالہ منصوبہ ہانگ کانگ کے لیے دوررس اہمیت رکھتا ہے ۔ہانگ کانگ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےقومی ترقی کے عظیم عمل میں مثبت طور پر شامل ہوگا۔