چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا

2021-03-23 12:18:47
شیئر:

 چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے 23 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی  100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریبات سے آگاہ کیا۔
 سی پی سی محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ شاو ہوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی سی پی سی  کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کرے گی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی  کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر  مملکت، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اجلاس سے ایک اہم خطاب کریں گے۔
  وانگ شاو ہوئی نے کہا کہ مذکورہ اجلاس میں  ممتاز  پارٹی ممبران کو "یکم جولائی میڈل" سے نوازا جائے گا ۔