چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیرمین وانگ یانگ کی جانب سے صادق سنجرانی کو سینٹ آف پاکستان کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

2021-03-26 18:21:59
شیئر:
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیرمین وانگ یانگ نے انیس تاریخ کو صادق سنجرانی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں سینٹ آف پاکستان کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وانگ یانگ نے  کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔دونوں ممالک چین پاک تعلقات کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تشکیل میں مثال بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی اور پاکستان کے سینٹ کے درمیان دوستانہ تبادلے برقرار  ہیں۔حال ہی میں ہم نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات بھی کی  اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے فروغ کے بارے میں مثبت اتفاق رائے حاصل کیا۔سال 2021 چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا سترواں سال ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے نئے مواقع سامنے آرہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ  میں اور چیئرمین صادق سنجرانی مل کر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے لیے انتھک کوشش کریں گے۔