چھ اپریل کو ،چینی صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے نام ایک پیغام میں انڈونیشیا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے آفات کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدری کا اظہار کیا۔