سنکیانگ کو اب بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان

2021-04-06 19:22:44
شیئر:

سنکیانگ کو اب بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان_fororder_赵立坚

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن  (سی جی ٹی این) نے حال ہی میں سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق دستاویزی فلموں کی سیریز کا چوتھا حصہ نشر کیا ، جسے عوام میں وسیع پیمانے پر مقبولیت ملی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے چھ تاریخ کو  پریس کانفرنس میں کہا کہ ان دستاویزی فلموں سے  سنکیانگ سے متعلق امور بالخصوص انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی کی  عکاسی ہوتی ہے۔
ترجمان نےکہا کہ اگرچہ سنکیانگ میں مسلسل چار سالوں سے   دہشت گردی کے متشدد واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں ، لیکن سنکیانگ کو آج بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ سنکیانگ کے لئے ابھی بھی یہ لازم ہے کہ وہ قانون کے مطابق انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی کے امور  جاری رکھے۔