چینی صدر شی جن پھنگ نے چھ تاریخ کو شیا مین یونیورسٹی کی سو ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک مبارکباد کا خط بھیجا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور موجودہ اور سابق طالب علموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں اس خوشی کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔شی جن پھنگ نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ سو برسوں میں یونیورسٹی میں"حب الوطنی، خود انحصاری، سائنس اور انقلاب پر مبنی روایات کی تشکیل و ترقی ہوئی،جس نے قومی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دی ہیں۔شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شیا مین یونیورسٹی کو دنیا کی صف اول کی یونیورسٹی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔شیا مین یونیورسٹی سنہ انیس سو اکیس میں مشہور محب وطن سمندر پارچینی شخصیت چھین جیا گنگ نے قائم کی جو تعلیم کی جدید تاریخ میں سمندر پار چینی کی جانب سے قائم کردہ پہلی یونیورسٹی ہے۔