چینی صدر کی جرمن چانسلرسے ٹیلی فونک بات چیت

2021-04-07 19:41:20
شیئر:

سات اپریل کو چینی صدر شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ۔ جناب شی نے کہا کہ گذشتہ سال دونوں رہنماوں کے درمیان متعدد مرتبہ بات چیت ہوئی ہے جس نے  چین۔ جرمنی نیز چین۔ یورپ  تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ چین امید کرتا ہے کہ جرمنی نیز یورپ چین کے ساتھ مل کر چین۔ جرمنی ،چین۔ یورپ  تعلقات کی ترقی کو مزید آگے بڑھائے گا ، دنیا کو غیر یقینی کی صورتحال سے باہر نکالا جائے گا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ آئندہ برس چین اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہو گی ۔ فریقین کو ٹیکنالوجی ،تعلیم ،ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تبادلے کو مزید فروغ دینا چاہیئے ۔ 

جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ یورپ سفارتی تعلقات کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے ۔ دنیا کو اس وقت بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے جن کے حل کے لیے چین ۔جرمنی نیز چین ۔یورپ  تعاون کی ضرورت ہے ۔ چین۔ یورپ تعاون دنیا کے لیے فائدہ مند ہے ۔جرمنی اس میں مزید مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔ 

چینی صدر کی جرمن چانسلرسے ٹیلی فونک بات چیت_fororder_1000