نیپال میں چین کی فراہم کردہ ویکسین لگانے کا آغاز

2021-04-07 15:55:47
شیئر:

سات تاریخ کو  نیپالی حکومت نے ملک میں چین کی فراہم کردہ ویکسین  لگانے کا باضابطہ آغاز  کیا۔نیپال ہیلتھ بیورو کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر دیپیندر رمن سنگھ  نے ویکسی نیشن  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نازک صورتحال میں جب نیپال کو وبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے  ، چینی ویکسین  بلا شبہ بے حد مددگار ہے۔ نیپال چین کا تہہ دل سے شکرگزار ہے۔ نیپال میں چین کی  سفیر ہاؤ  یان چھی نے اس موقع پر کہا کہ چین نیپال کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں امداد فراہم کرنے پر آمادہ ہے اور وبا کے خلاف جنگ میں حتمی فتح کے حصول تک نیپال کے ساتھ  مل کر کام  جاری رکھے گا۔  اطلاعات کے مطابق چائنا  نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ کی تیار کردہ   کووڈ ۔19 ویکسین کی امدادی کھیپ  29 مارچ کو  نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو  پہنچا دی گئی ہے۔ 

ہنگری نے چینی کمپنی سائنو فارم کی تیار کردہ کووڈ۔۱۹ ویکسین کو مصنوعات کی بہترین تیاری کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا