امریکہ میں امیر اور غریب کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج

2021-04-08 20:04:32
شیئر:

امریکہ میں امیر اور غریب کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج_fororder_3

آج ، امریکی معاشرے میں امیر اور غریب کے مابین فرق  تیزی سے  بڑھ رہا ہے ، اور نچلے طبقے کے لوگوں کی زندگیاں مصائب میں گھری ہوئی ہیں۔ گزشتہ برس بے قابو وبا  بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا باعث بنی ،  لاکھوں افراد اپنی صحت انشورنس کھو چکے ہیں ، اور ہر چھ میں سے ایک امریکی شہری اور ایک چوتھائی امریکی بچوں کو بھوک کا خطرہ ہے۔ متاثرہ گروہ اس وبا کے تحت  حکومت کے غیر فعال ردعمل کا سب سے بڑا نشانہ بن چکا ہے۔
  ماہرین کا خیال ہے کہ اس وبا نے امریکہ  میں نچلے طبقے کے لوگوں کی بقا کا بحران بڑھا دیا ہے ، لیکن امریکہ  میں دولت کی غیر مساوی تقسیم کی وجہ سے متوسط ​​طبقے کا بحران طویل عرصے سے حل طلب ہے بلکہ بدستور بڑھ رہا ہے ، جو سماجی اور سیاسی بگاڑ کا باعث ہے۔