آسٹرا زینیکا ویکسین خون کے جمنے کے غیر معمولی معاملات سے منسلک ہے، یورپی میڈیسن ایجنسی

2021-04-08 11:32:38
شیئر:

آسٹرا زینیکا ویکسین خون کے جمنے کے غیر معمولی معاملات سے منسلک ہے، یورپی میڈیسن ایجنسی_fororder_0408阿斯康利疫苗

مقامی وقت کے مطابق، سات تاریخ کو یورپی میڈیسن ایجنسی نے پہلی بار تسلیم کیا کہ آسٹرا زینیکا کی طرف سے تیار کردہ کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین خون کے جمنے کے غیر معمولی معاملات سے منسلک ہے۔ تھراومبوسٹیپیئنیا کے ساتھ غیر معمولی تھومبوٹک علامات کو ویکسین کا ایک انتہائی نایاب ضمنی اثر سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ  یورپی میڈیسن ایجنسی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ آسٹرا زینیکا ویکسینیشن کے مجموعی فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔حال ہی میں آسٹرا زینیکا ویکسین کی سکیورٹی کے مسئلے پر بڑی توجہ دی جارہی ہے۔ پورپی میڈیسن ایجنسی نے اس سے پہلے کئی دفعہ کہا کہ یہ ویکسین موثر ہے اور مخفوظ ہے اور اس نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ  یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھیں۔اب سات تاریخ کو پورپی میڈیسن ایجنسی نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ  ویکسین خون کے جمنے کے غیر معمولی معاملات سے منسلک ہے۔