امریکہ میں انسداد وبا کے حوالے سے حکومت کی نا اہلی کے باعث سانحات

2021-04-08 20:05:59
شیئر:

امریکہ میں انسداد وبا کے حوالے سے حکومت کی نا اہلی کے باعث سانحات_fororder_641

امریکی آبادی دنیا کی کل آبادی کا 5فیصد سے بھی کم ہے ، لیکن اب تک  کووڈ-۱۹ کے کیسوں  کی تعداد عالمی مجموعی تعداد کے 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ، اور اموات کی تعداد عالمی مجموعی تعداد کے 20فیصد کے قریب ہے۔ 550000 سے زیادہ امریکی اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔
  ٹرمپ انتظامیہ میں وائٹ ہاؤس کورونا وائرس رسپانس ٹاسک فورس کی اُس وقت کی کوآرڈینیٹر ڈیبورا برکس نے حال ہی میں سی این این سے نشر کی جانے والی ایک دستاویزی فلم میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کو متضاد معلومات پہنچائی ہے۔ انہوں نے اس وبا کے حوالے سے امریکی رد عمل کو  "ایک بڑی غلطی" کا ارتکاب قرار دیا ہے۔