جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں عالمی معیشت کی بازیابی کے لئے مالی اعانت جاری رکھنے کا مطالبہ

2021-04-08 11:30:22
شیئر:

جی 20  ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں عالمی معیشت کی بازیابی کے لئے مالی اعانت جاری رکھنے کا مطالبہ_fororder_0408二十国集团

سات تاریخ کو روم میں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیےمیں تمام فریقین نے عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔ اجلاس میں وبا کے بعد عالمی معیشت کی بازیابی کے لئے مالی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مستحکم اور پائیدار بحالی کے حصول کے لئے وبا پر قابو پانا ایک بنیادی شرط ہے۔ جی 20ممالک نظام صحت کی تعمیر کو مستحکم بنائیں گے ، لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کو فروغ دیں گے اورویکسین کی ترقی اور منصفانہ تقسیم کو یقنی بنائیں گے۔اس موقع پر اطالوی وزیر برائے اقتصادیات اور خزانہ ڈینئل فرانکو نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال جولائی میں جی 20 ممالک اٹلی کے شہر وینس میں آب و ہوا میں تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے معاملات سے متعلق موضوعات پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کریں گے۔