امریکہ کا فائرنگ کے متشدد واقعات پر قابو پانے کے لئے چھ اقدامات کا اعلان

2021-04-08 15:32:32
شیئر:

امریکہ کا فائرنگ کے متشدد واقعات پر قابو پانے کے لئے چھ اقدامات کا اعلان_fororder_0408白宫

سات تاریخ کو بائیڈن انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے پرتشدد واقعات پر قابو پانے کے لئے چھ ابتدائی اقدامات اختیار کئے جار ہے ہیں۔ ان اقدامات میں تیس روز کے اندر مارکیٹ میں موجود غیر قانونی اسلحے پر قابو پانے کے لئے نئے ضوابط کا اجرا، اسلحے کی درجہ بندی، آتشیں اسلحے پر پابندی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کی گرفتاری وغیرہ شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے فائرنگ کے واقعات کو کم کرنے کے لئے ایک نیا عملی منصوبہ جاری کرنے سے صرف ایک دن قبل ، 6 اپریل کو امریکہ کے شہر میامی، شکاگو ، اور فلاڈلفیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔  محض ایک روز میں ان پر تشدد واقعات میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہوئے۔