8 اپریل 2021 کو ووہان میں لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کو پورا ایک سال بیت چکا ہے۔
دو ہزار بیس میں ، نوول کورونا وائرس نے اچانک ووہان کو نشانہ بنایا۔ وبائی صورتحال کی روک تھام کی خاطر 23 جنوری کو ووہان نے شہر سے باہر جانے کے تمام راستے بند کردیئے۔ اس وبا کے خلاف مسلسل 76 روزہ جنگ میں ووہان فاتح رہا اور 8 اپریل 2020 کو رات بارہ بجے ووہان سے لاک ڈاون کا باضابطہ خاتمہ کر دیا گیا۔
اب ایک سال بیت چکا ہے ، "ہیروز کا شہر" قرار دیے جانے والے ووہان میں نہ صرف سابقہ خوشحالی بحالی ہو چکی ہے ، بلکہ حیرت انگیز رفتار سے ترقی کا عمل بھی جاری ہے۔