امریکی سیاست میں پائے جانے والے مسائل سے سیاسی افراتفری پیدا ہوئی ہے ۔ امریکہ میں سیاست کو پیسوں کا کھیل کہا جاسکتا ہے ۔ پیسوں کے بغیر لوگ کسی بھی اہم سیاسی نشست کے انتخابات میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں۔
امریکی نیو یارک یونیورسٹی میں برینن سینٹر کے مطابق ، حالیہ عرصے میں پیسے کا وسیع استعمال انتخابی مہم کو کنٹرول کر رہا ہے ۔ ارب پتی افراد انتخابات میں اپنی مرضی سے پیسے ڈال سکتے ہیں ۔اس حوالے سے کوئی حدود و قیود نہیں ہیں۔ اس سے عام امریکی شہریوں کی آواز نہیں سنی جا سکتی ہے ۔