"چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی" جے جانگ خصوصی پروموشن کانفرنس کا انعقاد

2021-04-15 11:37:55
شیئر:

"چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی" جے جانگ  خصوصی پروموشن کانفرنس کا انعقاد_fororder_1

چودہ تاریخ کو ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ برائے بین الاقوامی روابط نے  "چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی — صوبہ جے جانگ میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم تصورات پر عمل درآمد " کے عنوان سے ایک خصوصی پروموشن کانفرنس کا انعقاد کیا۔  70 سے زائد ممالک کی سیاسی جماعتوں  کے نمائندوں اور سفارتی اہلکاروں سمیت تقریباً 400  شخصیات نے کانفرنس میں آن لائن اور آف لائن طریقے سے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ جے جانگ کی ترقی  کی بدولت انہوں نے چین کے نئے ترقیاتی تصور کو عملی جامہ پہنانے کی ٹھوس مشق کا مشاہدہ کیا ہے ۔
مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کے شرکاء نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا مجوزہ ترقیاتی نمونہ نہ صرف چین کی  ترقی کے لئے سازگار ہے ، بلکہ دنیا کے تمام ممالک کی ترقی کے لیے بھی اہم مواقع فراہم کرےگا۔