بوآو ایشیائی فورم کے پہلے دن دو اہم رپورٹس کا اجرا

2021-04-18 17:19:56
شیئر:

بوآو ایشیائی فورم کے پہلے دن دو اہم رپورٹس کا اجرا_fororder_9

بوآو ایشیائی فورم اٹھارہ اپریل دو ہزار اکیس کو  چین کے شہر ہائی نان میں شروع  ہوا۔ اسی دن منعقدہ پریس کانفرنس میں دو اہم رپورٹس جاری کی گئیں۔ " ایشیائی معیشت کا مستقبل اور یکجہتی کا عمل " نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی معیشت 2021 میں بحالی کے ساتھ ترقی کرے گی، اور اس کی شرح نمو 6.5 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ 
دوسری رپورٹ جس کا عنوان ہے "  پائیدار ترقی والا ایشیا اور دنیا " میں  علاقائی  نمائندگی کرنے والے  متعدد  ایشیائی ممالک جیسے چین، بھارت، انڈونیشیا، جاپان اور قازقستان وغیرہ کی ترقیاتی کارکردگی کے تجزیے کے ذریعے، یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ صحت، بنیادی ڈھانچے، گرین ترقی میں تبدیلی اور ڈیجیٹل  تقسیم  ایسی رکاوٹیں  بن چکی ہیں جو موجودہ پائیدار بحالی کو محدود کرتی ہیں۔ 
چین میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر سدھارتھ چٹرجی کے خیال میں مذکورہ دو رپورٹس عالمی معیشت کی تیز رفتار بحالی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں ۔