سنکیانگ میں واقع 480 سال پرانی التون مسجد پر ایک نظر

2021-04-18 16:39:13
شیئر:

التون مسجد سنکیانگ کی شاچے کاؤ نٹی کے مرکزی علاقے میں واقع ہے ۔ 

سنکیانگ میں واقع 480 سال پرانی التون مسجد پر ایک نظر_fororder_1

روایات کے مطابق یہ مسجد 1533 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس کی تاریخ 480 سال سے زیادہ ہے۔ مسجد تقریباً 2600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور حکومت نے 1998 اور 2016 میں دو مرتبہ اس مسجد کی تزئین و آرائش کے لئے مالی اعانت فراہم کی ہے۔  نماز کے لئے آئے ہوئے ایک مقامی مسلمان اوبولکسیم تورسن کا کہنا ہے کہ وہ اس مسجد میں سات یا آٹھ سالوں سے نماز  پڑھ رہے ہیں۔ انہیں یاد ہے کہ جب وہ پہلی بار عبادت کے لئے آئے تھے تو یہاں کے حالات اور ماحول اتنا اچھا نہیں تھا۔ لیکن حالیہ برسوں میں حکومت کی جانب سے تزئین و آرائش کے بعد، مسجد کے حالات اور ماحول کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔

سنکیانگ میں واقع 480 سال پرانی التون مسجد پر ایک نظر_fororder_2

اوبولکسیم تورسن گزشتہ سات، آٹھ برسوں سے التون مسجد میں نماز پڑھتے ہیں

سنکیانگ میں واقع 480 سال پرانی التون مسجد پر ایک نظر_fororder_3

التون مسجد کا باہر ی حصہ

مین ہال کی چھت کو سہارا دینے والے ستون  سب کے سب درختوں کے تنوں سے بنے ہیں۔ ستونوں اور چھتوں پر خوبصورت اور حسین نمونوں کے نقش و نگار بنائے گئے ہیں، حالانکہ پانچ سو سال گزر چکے ہیں لیکن ان ستونوں کے ڈیزائین اور رنگ آج بھی بدستور واضح طور پر نظر آتے ہیں۔

مسجد کے اندر مختلف سہولیات دستیاب ہیں جن میں طبی سہولیات، الیکٹرانک ڈسپلے اسکرینز، کمپیوٹرز، ایئرکنڈیشنر، حرارتی سسٹم، آگ بجھانے کی سہولیات اور پینے کے پانی کے مشین، اور یہاں تک کہ جوتوں کو غلاف دینے والے خودکار مشین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد میں  دن بھر گرم پانی کی فراہمی کی جاتی ہے، جو مقامی مسلمانوں کو مذہبی سرگرمیوں کو انجام دینے کے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

سنکیانگ میں واقع 480 سال پرانی التون مسجد پر ایک نظر_fororder_4

مسجد کی لائیبریری میں ٹی وی، پینے کے پانی کی  مشین ، ٹیلی فون اور ہنگامی علاج سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں

سنکیانگ میں واقع 480 سال پرانی التون مسجد پر ایک نظر_fororder_5

التون مسجد میں آگ بجھانے کی سہولیات

سنکیانگ میں واقع 480 سال پرانی التون مسجد پر ایک نظر_fororder_6

مسجد کے اندرونی ہال کے دروازے کے پاس قائم جوتوں کے غلاف دینے والا خودکار مشین

سنکیانگ میں واقع 480 سال پرانی التون مسجد پر ایک نظر_fororder_7

مسجد کے اندرونی ہال میں ایئرکنڈیشنر اور حرارتی سسٹم سمیت دیگر سہولیات کے باعث عبادت کے لئے سازگار ماحول موجود ہے۔ اندرونی ہال میں داخلے کے بعد آپ کے سامنے ایک خوبصورت منظر موجود ہوتا ہے۔ زمین پر ایک نرم اور خوبصورت قالین بچھا ہوا ہے اور چھت پر پنکھا     لٹکا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، اندرونی ہال میں موسم سرما میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ایئرکنڈیشنر اور حرارتی سسٹم بھی موجود ہیں۔ مسجد میں جسمانی عارضوں کے شکار مسلمانوں کی نماز کے لیے خصوصی کرسیاں بھی موجود ہیں ۔