موسمیاتی بحران سے نمٹنے پر چین اور امریکہ کا مشترکہ بیان

2021-04-18 17:13:03
شیئر:

موسمیاتی بحران سے نمٹنے پر چین اور امریکہ کا مشترکہ بیان_fororder_8

چینی وزارت ماحولیات کے مطابق چین کے خصوصی ایلچی برائے امور موسمیاتی تبدیلی شے زین ہوا اور امریکی صدر کے موسمیاتی مسئلے سے متعلق امور کے خصوصی ایلچی جان کیری نے15 اور 16 اپریل 2021 کو شنگھائی میں بات چیت کی، جس کے دوران موسمیاتی بحران سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت کے بعد  فریقین نے ایک بیان جاری کیا۔ پہلا، چین اور امریکہ ماحولیاتی بحران کے حل کے  باہمی تعاون کرنے اور دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دوسرا، مستقبل میں چین اور امریکہ پیرس معاہدے پر عمل درآمد کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ تیسرا، دونوں ممالک 22اور23  اپریل کو امریکہ کے زیر اہتمام قائدانہ موسمیاتی اجلاس کے منتظر ہیں۔ فریقین سمٹ کے اہداف سے متفق ہیں۔ چوتھا، چین اور امریکہ موسمیاتی بحران کو حل کرنے میں مزید شراکت کے لیے دیگر قلیل مدتی اقدامات کریں گے۔ پانچواں، اقوام متحدہ کے موسمیاتی کنونشن پر دستخط کرنے والے ممالک  کی 26 ویں کانفرنس سے پہلے اور اس کے بعد ، چین اور امریکہ اکیسویں صدی کی دوسری دہائی میں کاربن اخراج میں کمی کے مخصوص اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے، جس کا مقصد پیرس معاہدے کے مطابق درجہ حرارت میں محدود  اضافےکے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ چھٹا، فریقین گلاسگو میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی کنونشن پر دستخط  کرنے والے ممالک کی 26 ویں کانفرنس کی کامیابی کو فروغ دینے میں تعاون کریں گے۔